سلالہ حملےپرامریکہ سےمعافی کا مطالبہ برقرارہے۔ شیری رحمان

May 19, 2012 | 09:24

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں امریکی ٹی وی سےگفتگومیں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات مشکل دورسےگزررہےہیں۔ نیٹوسپلائی کی بحالی سےمتعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،افغانستان کیلئے رسد کی بحالی انسانی بنیادوں پرکی گئی۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سےسلالہ واقعےپرمعافی کےمطالبےسےدسبردارنہیں ہوابلکہ امریکی حکام سےاس معاملےپربات چیت جاری ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام اپنےمفادات کی بات کرتےہیں جبکہ پاکستان کواپنےمفادات عزیز ہیں،دنیامیں ہرملک کواپنا مفاد ہی عزیزہوتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم نیٹوسپلائی روک کرکب تک دنیا سےدوررہ سکتےہیں،خطےکےحالات کےپیش نظرپاکستان کوہرقدم پراحتیاط برتنا ہوگی۔انہوں نےواضح کیا کہ پاکستان کوانتہا پسند سوچ سےبچ کرملکی مفادات کا ہرممکن تحفظ کرنا ہوگا۔
مزیدخبریں