مسلم لیگ نون کے صدرمیاں محمد نوازشریف آج حافظ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

نوازشریف حافظ آبادمیں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری افضل حسین تارڑکی رہائشگاہ کولو تارڑ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اوراہم شخصیات سے ملاقات کے بعد شام کو میونسپل سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ نواز شریف کے دورہ کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جلسہ گاہ میں سٹیج تیارکرلیا گیا ہے اور کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ شہربھر میں نواز شریف کے استقبال کےلیے خیر مقدمی بینرزاور فلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جلسہ گاہ کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن