کراچی میں نذیر حیسن یونیورسٹی کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نذیر حیسن یونیورسٹی کا قیام ایک اچھا اقدام ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیمی نظام نہ ہونے کے باعث ہمارا تعلیم معیارتباہ ہوگیا ہے اس لئے متوسط طلبہ کےلئے ایسی یونیورسٹیاں بہت اہمیت کی حامل ہیں، ایٹمی سائنسدان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے غلط اقدام پر کارروائی کرنا حکومت کا کام ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن وامان کو قابو میں رکھنا رحمان ملک اور منظور وسان کے بس کی بات نہیں بلکہ روف صدیقی جسیے وزیر داخلہ کی ضرورت ہے جو دن رات کام کرتے ہیں، اس موقع پر روف صدیقی نے کہا کہ نذیر حسین یونیورسٹی میں کسی بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی