لا ہور( خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے جاپان کے سفیر ایچ ای ہیروشی اور قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر ایچ ای مسز الیسن بلیک نے جاتی عمرہ میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور نوازشریف کی صاحبزادی مرےم نواز بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں خصوصاً تعلیم کے شعبے میں کئے جانےوالے اقدامات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔ مسز الیسن بلیک نے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی اور اس سلسلہ میں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں کو سراہا۔