لاہور (پ ر) مسلم لیگی رہنما اور سابق کونسلر خلیق الرحمن اپل نے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 126 میں خواجہ احمد احسان کے حلقہ میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ خلیق الرحمان اپل نے فیصل ٹا¶ن اور ماڈل ٹا¶ن کے پولنگ سٹیشنز پر مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے گارڈز نے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا اور مارا پیٹا اور پریزائیڈنگ آفیسر کو لیٹ رزلٹ پہنچایا لہٰذا فیصل ٹا¶ن اور ماڈل ٹا¶ن دونوں پولنگ بوتھوں پر دوبارہ انتخاب کرایا جائے۔
فیصل ٹا ون اور ماڈل ٹا ون کے انتخابی بوتھوں پر دوبارہ انتخاب کرایا جائے: خلیق الرحمن اپل
May 19, 2013