لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈ ریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈرکے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنو ں میں ملکی مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکیں گے۔ آنے والی حکومت ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز کو بہتر انداز میں حل کرسکے گی۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو انتخابات میںاکثریت پر مبارک باد دی۔