ڈرامہ سوالیہ نشان میں معاشرتی، سیاسی مسائل کو پیش کیا : ملک اسلم

لاہور (کلچرل رپورٹر) آزاد تھیٹر پاکستان نے ایس ڈی پی ڈی کے اشتراک سے اپنا نیا ڈرامہ ”........؟“ سوالیہ نشان اوپن ائر تھیٹر باغ جناح میں گذشتہ دنوں پیش کیا۔ اس ڈرامے کو ملک اسلم نے تحریر کیا اور ہدایات بھی انہیں کی تھیں۔ ملک اسلم نے بتایا کہ ڈرامہ سوالیہ نشان آزاد تھیٹر کی بروقت پیشکش تھی کیونکہ الیکشن 2013ءہونے والے تھے۔ آزاد تھیٹر نے اپنے اس کھیل میں پاکستان کے معاشرتی اور سیاسی مسائل کو بڑی خوبصورتی سے پیش کیا۔ اس کھیل کو دیکھنے والوں نے بے حد سراہا اور آزاد تھیٹر کی اس بامقصد سیاسی آگاہی سے تفریح کو بامعنی قرار دیا۔ اس کھیل میں سرفراز انصاری، ندیم عباس، عالیہ عباسی، احسن بٹ، عثمان ضیائ، زوہیب حیدر، زویا قاضی، وسیم حیدر، آصف جاپانی، لوکا، خولہ قریشی، ڈاکٹر مبشر اور دوسرے اداکاروں نے خوبصورت اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن