مشرف جلد باہر چلے جائیں گے، برطانوی اخبار: ایسا نہیں ہو سکتا، قانونی ماہرین

 اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ممتاز قانونی ماہرین نے بعض غیر ملکی میڈیا میں چھپنے والی ان خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتے کیونکہ سپریم کورٹ نے اجازت کے بغیر ان کے باہر جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بعض غیر ملکی میڈیا کے مطابق (جن میں برطانوی اخبار ٹیلیگراف بھی شامل ہے) جنرل (ر) پرویز مشرف آئندہ دس پندرہ روز میں پاکستان سے باہر چلے جائیں گے۔ محمد اکرم شیخ ،حشمت علی حبیب نے اس بارے میں کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں باہر جانے کی اجازت نہیں مل سکتی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...