جماعتہ الدعوة کے رہنما خالد بشیر سپرد خاک، قتل میں اسلام دشمن ملوث ہیں، حافظ سعید

لاہور (سٹاف رپورٹر) دو روز قبل اغواءکے بعد قتل ہونیوالے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما خالد بشیر کو ہجویری ہاﺅسنگ سکیم ہربنس پورہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے پڑھائی جس میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماﺅں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، حافظ عبدالغفار المدنی، مفتی مبشر احمد ربانی سمیت سمیت مقامی مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز منا©ظر دیکھنے میں آئے۔ نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے حافظ محمد سعید آبدیدہ ہو گئے۔ قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہاکہ دہشت گردی کا حالیہ واقعہ خالد بشیر کے خاندان اور پوری جماعت کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے اور بالکل مختلف نوعیت کا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خالد بشیر کو جس طریقہ سے اغواءکے بعد بہیمانہ انداز میں شہید کیا گیا یقینی طور پر اس میں وہ اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں جو پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے ذریعہ افراتفری پھیلانا چا ہتی ہیں۔ انہوں نے کہا جماعة الدعوة پر بہت بڑا حملہ کیا گیا، یہ ہمارے لئے چیلنج ہے۔ قاتلوں کو بے نقاب کرنے کیلئے ہم ان کا پیچھا کریں گے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بیرونی قوتوں کے ایجنٹ پاکستان میں بیٹھ کر خوفناک سازشیں کر رہے ہیں۔ امریکی ریمنڈ ڈیوس کو جب پکڑا گیا تو تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیاکہ اسے جماعة الدعوة کی جاسوسی کیلئے یہاں بھیجا گیا۔ حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی پیمانے پراقدامات اٹھاتے ہوئے ملک میں موجودکفار کے ایجنٹوں کو جلد از جلد گرفتار کریں اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے۔ جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور ، مولانا ابو الہاشم اورمولانا محمد ادریس فاروقی نے کہاکہ خالد بشیر کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ اس واقعہ میں پاکستان میں موجود بین الاقوامی قوتوں کے ایجنٹ ملوث ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...