مکرمی! میں نے بعض سرکاری محکموں کی کرپشن کو بڑے قریب سے دیکھا لیکن اکاﺅنٹ آفس کو سب سے پہلے نمبر پر پایا ہے۔ واحد محکمہ ہے ڈپٹی DAO شیخوپورہ انتہائی کرپٹ‘ رشوت خور‘ ظالم اور بے رحم انسان ہے۔ چار سال سے رشوت نہ دینے کی وجہ سے مجھے پریشان کر رہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران نے انکوائری کر کے صوبائی محتسب اعلیٰ ہائی کورٹ لاہور سے بھی فیصلے میرے حق ہو چکے ہیں۔ اس کی انتقامی کارروائی کی وجہ سے بیماری پر دو لاکھ روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ عدالتوں اور دفاتر میں تقریباً 4 لاکھ سے زیادہ پیسے خرچ ہو چکے ہیں لیکن تاحال میری سالانہ ترقیوں کا فیصلہ اکاﺅنٹ آفس شیخوپورہ نے نہیں کیا۔ چوتھی مرتبہ سینئر اعلیٰ افسران کی کمیٹی انکوائری نے بھی انکوائری کرنے کے بعد فیصلہ میرے حق میں دے دیا۔ مگراکاﺅنٹ آفس میںرشوت نہ دینے پر 4 سال سے دربدر ہوں۔(علامہ طاہر محمود قاسم، عربی ٹیچر، گورنمنٹ ہائی سکول مانا نوالہ شیخوپورہ)
اکاﺅنٹ آفس شیخوپورہ میں اندھیر نگری وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں
May 19, 2014