پاکستان کے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سرمایہ کاری پر تیار ہیں: سفیر آذربائیجان

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر داشگین شریرون نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ وقت نیوز کے پروگرام ایمبیسی روڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آذربائیجان نویدرنو کاراباخ کے مسئلہ پر پاکستان کی حمایت پر پاکستان کا شکر گزار ہے۔آذربائیجان کے سفیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آذربائیجان نے پاکستان کو ایران کے راستے بجلی کی فراہمی کی تجویز بہت پہلے دی تھی لیکن ابھی تک اس تجویز پر پاکستان کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ آذربائیجان کے سفیر نے بتایاکہ آذربائیجان پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے۔ہم نے خیبرپی کے میں پن بجلی کے منصوبے مکمل کرنے کی بھی پاکستان کو پیشکش  کی ہے۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ پاکستان آذربائیجان وزارتی کمشن موجود ہے۔اس وزارتی کمشن کا اجلاس اس سال متوقع ہے۔سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور آذربائیجان میں ایک سو کے قریب مشترکہ منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔آذربائیجان کے سفیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے۔ اس وجہ سے نہیں مل رہا۔ آذربائیجان کی طرف سے پاکستان کو پیشکش ہے کہ وہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے آذربائیجان تک پروازیں شروع کرسکتا ہے۔ آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ مغربی ممالک کا پریس پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے حوالے سے پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور  اس کی سلامتی کے ادارے دہشت گردوں سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...