میٹرو بس ٹریک کیلئے4 ہزار قیمتی درخت اکھاڑ دیئے گئے

اسلام آباد  ( انعام اللہ خٹک/ دی نیشن رپورٹ) اسلام آباد میں اربوں روپے کے میٹرو بس پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے 4 ہزار کے قریب قیمتی درختوں کو اکھاڑ پھینکا گیا ہے۔ صنوبر، سفیدے اور شہتوت جیسے500 سے زائد درختوں کی لکڑی نیلامی کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے ’’دی نیشن‘‘ کو بتایا کہ نائنتھ ایونیو کی صفائی مکمل ہونے کے بعد جناح ایونیو میں مزید درخت بھی اکھاڑ دیئے جائینگے۔ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن عاصم کھچی نے بتایا کہ اب تک اکھاڑے جانے والے35 درخت کم سائز تھے جبکہ صرف 450 درخت بڑے تھے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اکھاڑے گئے درخت حکام کے دعوے کے برعکس زیادہ بڑے تھے۔ ہزاروں درخت جنہیں اکھاڑ کر کسی دوسری جگہ لگانا تھا اس وجہ سے کاٹ دیئے گئے کہ انکو منتقل کرنے کیلئے مشینری دستیاب نہ تھی۔ دو سال قبل زیرو پوائنٹ انٹر چینج کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے نے اکھاڑے گئے درختوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا تھا مگر اس مرتبہ انتہائی بڑے درختوں کو بے دردی سے کاٹ دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن