باغیوں کا بیس پر حملہ‘ شدید جھڑپ‘ شامی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین اسحاق جاں بحق

May 19, 2014

دمشق (نوائے وقت رپورٹ) شام کے دارالحکومت میں باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں شامی فضائیہ کا سربراہ جاں بحق ہو گیا۔ غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق باغیوں نے ملیسیا قصبے میں شامی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کیا جس میں شامی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسین اسحاق جاں بحق ہو گئے۔اے پی اے کے مطابق حملہ آور  کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب وگئے۔شام میں انسانی حقوق کے ابزرور رمی عبدالرحمان کاکہنا ہے کہ ملیہا میں امریکی ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر فضائیہ کے سربراہ ہیڈکوارٹر میں موجود تھے تاہم باغیوں کے حملے میں ایئرچیف کی ہلاکت کے بعد فضائیہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سربراہ

مزیدخبریں