آج عہدے کا چارج سنبھال لونگا‘ میرٹ کیخلاف تقرریاں ختم کرینگے : ذکا اشرف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ سے بحال ہونے والے چیئرمین پی سی بی چودھری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلہ کا جائزہ لینے اور وکلا سے مشورہ کے بعد ہی عہدے کا چارج لینے کے لیے قذافی سٹیڈیم جاوں گا۔ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات خوشی اسلوبی سے چلیں اس کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے ملاقات بھی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف بھی ہیں۔ عدالتوں کا شروع سے احترام کرتے آئے ہیں مجھے پورا یقین تھا کہ عدالت انصاف مہیا کرئے گی۔ بورڈ میں بھرتی ہونے والے افراد کے مستقبل کا فیصلہ فوری طور پر نہیں کیا جائے گا بلکہ تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور کوئی بھی حتمی فیصلہ پی سی بی کے آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کیا جائے گا۔ اگر میرٹ کیخلاف تقرریاں ہوئی تو ختم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...