لاہور (سپورٹس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سماجی کارکن مردان علی زیدی نے کہ ہے کہ نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں۔ نئی نسل کے صحت مند ہونے سے گرائونڈز آباد ہونگے جس سے ملک کے نوجوان ملک کا نام کھیلوں میں روشن کرائے ۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی یوتھ سے محبت کی مثال اور کیاہوگی کہ پنجاب میں ہر سطح پر یوتھ کو پوموٹ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارث روڈ پر واقع تیسرے مزنگ یوتھ سن شائن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نوجوان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے محسن لطیف، معروف سماجی کارکن سعید عالم زیدی، چودھری شبیر گجر، ڈاکٹر محمد علی سردار، عاصم قریشی، محمد شہباز، ملک یاسین، عبدالوحید بٹ، عدنان جونی، و دیگر بھی موجود تھے۔ محسن لطیف نے کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کی اور اس ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کو مبارکباد دی ۔مردان علی زیدی نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔