روم (سپورٹس ڈیسک)سربیا کے نووک ڈجکووک نے سپین کے رافیل نڈال کو شکست دیکر روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم کامیابی نووک کا مقدر ٹھہری۔ نڈال پہلا سیٹ جیت گئے تھے تاہم وہ تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے‘ نووک نے چار چھ، چھ تین اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ مینز ڈبلز کا ٹائٹل نیسٹر اور زیمونک کی جوڑی نے جیت لیا۔ امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے اٹلی کی سارہ ایرانی کو شکست دے کر روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔ سرینا ولیمز نے سارہ ایرانی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ صفر سے شکست دی۔ سرینا ولیمز نے کہاکہ ٹورنامنٹ پر جیتنے پر بے حد خوش ہوں۔سارہ پورا ہفتہ اچھا کھیلی مگر فائنل میں شکست دینے پر معذرت ہے۔ ٹورنامنٹ میں اتنا اچھا کھیل پیش کروں گی توقع نہ تھی۔