شاہدرہ کے مسائل تین برسوں میں مکمل طور پر حل کر دیے جائیں گے: عمران نذیر

فیروز والا (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے۔ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شوکت کالونی بیگم کوٹ میں سڑک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما غلام مرتضیٰ بھولا ڈوگر، چودھری محمد عباس جٹ، پرنس بٹ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن