لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی محمد وحید گل نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے قوم کو تعمیر و ترقی کا نیا روڈ میپ دیا ہے، اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور نوجوانوں کو روزگار کے موقع میسر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقہ یونین کونسل 42 میں مختلف گلیوں کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر لیاقت گجر، شیخ آصف سعد، زوہیب ملک، ندیم کمبوہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محمد وحید گل نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے، انتخابی عمل کے دوران کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کر کے پورے کروں گا۔