حکمران شاہانہ زندگی، اقربا پروری اور کرپشن چھوڑنے کو تیار نہیں، میاں مقصود احمد

لاہور(خصوصی نامہ نگار)  امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکمران شاہانہ طرز حکومت ، اقرباپروری ، اور کرپشن چھوڑنے کو تیار نہیںہیں ملک پر بے یقینی کے منحوس بادل منڈلارہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز پی پی 148کے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ذکراللہ مجاہد، محمد عمیر خان، عبدالعزیز عابد، شعیب یعقوب، حاجی ریاض الحسن، چودھری محمد ابراہیم اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر چیز میں ملاوٹ اور دونمبری کی کثرت پائی جاتی ہے۔ ملکی معیشت دن بدن تباہ ہوتی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن