اسلام آباد (آئی این پی) گریڈ 20 اور 21کے افسروں کی ترقی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پیر کو ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس آفتاب چیمہ نے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ گریڈ 20اور 21 افسروں کی ترقیوں میں ان سے جونئیر افسروں کو ترقی دی گئی ہے جبکہ ان کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری اسٹیبلشمینٹ ڈویژن، چیئرمین سنٹرل سلیکشن بورڈ اور ایڈیشنل آئی جی کے پی کے طارق جاوید کو فریق بنایا گیا ہے ۔