صفدر آباد: بیوی سے جھگڑے پر باپ نے 2 سالہ بیٹے کو زہر دیدیا

صفدرآباد (نامہ نگار)محلہ سادات کالونی صفدر آباد میں باپ نے 2 سالہ بیٹے کو زہریلی چیز کھلا کر قتل کر دیا۔ محمد نواز کا اپنی بیوی عذرا بی بی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ نصف شب کو اس نے دو سالہ کاشف کوزہریلی چیز کھلا دی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ عذرا بی بی بیٹے کو لے کر مقامی ہسپتال اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو شیخوپورہ پہنچی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ عذرا بی بی نے اپنی تحریری درخواست میں اپنے خاوند محمد نواز اس کے والد ریاض اور بھائی مجید کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...