سمندری: نوائے وقت کے سینئر سٹاف رپورٹر ندیم بسرا کے بڑے بھائی کے قل ادا کئے گئے بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی

سمندری (نامہ نگار) لاہور پریس کلب کے نائب صدر اور نوائے وقت کے سینئر سٹاف رپورٹر چوہدری محمد ندیم بسرا کے بڑے بھائی مرحوم محمد علیم بسرا کے ختم قل جامع مسجد ہجویری سمندری میں ادا کئے گئے۔ اس موقع پر مر حوم کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی جس میں پریس کلب سمندری کے صدر مہر لیاقت علی شاہد، جنرل سیکر ٹری خالد محمود التمش، یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد ارشد گل، سابق صدر محمد اسماعیل خاں بھٹی، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عارف محمود گل، سابق تحصیل ناظم چوہدری مظہر علی گل، سابق ناظم ملک اختر نواز اعوان، بار ایسوسی ایشن کے سابقہ جوائنٹ سیکرٹری میاں کاشف سردار سمیت تمام مکاتب فکر کے احباب اور مرحوم کے عزیز و اقارب کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...