لندن (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سکاٹ لینڈ یارڈ نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے زوہیب جعفری کو کلیئر قرار دیدیا۔ 30سالہ زوہیب کو ایک سال قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ زوہیب جعفری کی ایک ہفتہ بعد ضمانت ختم ہونے والی تھی تاہم پولیس نے زوہیب کو بتا دیا کہ اب انہیں پولیس سٹیشن آنے کی ضرورت نہیں۔ پولیس زوہیب کی ضبط شدہ اشیا بھی ایک ہفتے میں واپس کر دے گی۔
عمران فاروق قتل کیس:سکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ کے زوہیب جعفری کو کلیئر قرار دیدیا
May 19, 2015