توہین عدالت کی درخواست ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

May 19, 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی حکم پر آئین کے آرٹیکل 45،248اور 263کوکالعدم قرار دینے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو عرضداشت بھجوائی گئی مگر انہوں نے کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس کا فیصلہ نہیں کیا جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔ تینوں آرٹیکلز آئین کے بنیادی ڈھانچے اور شرعی قوانین سے متصادم ہیں۔ اسلامی ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں اسلامی کیلنڈر نافذ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں