لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا جائزہ لینے کے حوالے سے بنائے گئے جوڈیشل کمشن کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ صدر مملکت دھاندلی کا جائزہ لینے کے حوالے سے آرڈیننس کس قانون کے تحت جاری نہیں کر سکتے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ مبینہ دھاندلی کا جائزہ لینے کے حوالے سے قائم عدالتی کمشن کا قیام الیکشن ٹربیونلز کی موجودگی کی بناء پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ انتخابی دھاندلی کا جائزہ لینے کا اختیار صرف الیکشن ٹربیونلز کو ہی ہے۔ صدر مملکت نے جوڈیشل کمشن کی تشکیل کا آرڈیننس جاری کر کے اختیارات سے تجاوز کیا۔
بتایا جائے صدر دھاندلی جائزہ کیلئے آرڈیننس کس قانون کے تحت جاری نہیں کرسکتے: ہائیکورٹ
May 19, 2015