جیلر امان اللہ نیازی کے قتل میں 12 افراد نے ساتھ دیا، ملزم عبید کے ٹو کا انکشاف

May 19, 2015

کراچی (صباح نیوز) جیلر امان اللہ نیازی کے قتل کے ملزم عبید کے ٹو نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کی اس واردات میں اس کے ساتھ 12 ملزمان بھی شامل تھے جنھوں نے دوران قتل ا س کی معاونت کی تھی جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، ان میں نعمان عرف فوجی، ساجد عرف سجو، عرفان عرف بنا، مزمل عرف چیل، سعید عرف بھرم اور وسیم عرف ہولڈ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2006 میں پریڈی تھانے کی حدود میں جیلر امان اللہ نیازی اور ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں