اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی خالی نشست پر جنوبی پنجاب کے سینیٹر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہاولپور کے سابق ایم این اے سعود مجید کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سعود مجید کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کی سفارش وزیراعلی شہباز شریف نے کی۔