لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں زیر تربیت سب انسپکٹرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں سب سے زیادہ زور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے میرٹ کی بالادستی پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے 411 سب انسپکٹرn کا انتخاب صرف اور صرف میرٹ پر کیا گیا ہے اور یہ سب میرٹ پر آئے ہیں۔ اب تربیت مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز کیلئے لازم ہے کہ وہ میرٹ پر ہی کام کریں۔ وزیراعلیٰ نے تربیت مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز کو گوہر نایاب سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ آج اسی میرٹ کی حکمرانی کے باعث مظفرگڑھ کا رہائشی ایک مزدور نوید بھی سب انسپکٹر بن چکا ہے اور اس نے اپنی محنت سے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس سب انسپکٹر کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ میرٹ اور انصاف جسے پنجاب حکومت نے رواج دیا ہے اور آج ایک مزدور بھی اپنی محنت اور میرٹ کے بل بوتے پر سب انسپکٹر بنا ہے۔ قوم کو اپنے ایسے ہونہار اور محنتی سپوتوں پر فخر ہے۔
میرٹ/ سب انسپکٹر بنا دیا