پاکستان کی امداد سے طورخم اور جلال آباد کے درمیان سڑک پر دوسری لائن کی تعمیر شروع

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) پاکستان کی امداد سے طور خم اور افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد کے درمیان سڑک پر دوسری لائن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا افتتاح کے موقع پر اعلیٰ پاکستانی اور افغان حکام موجود تھے اس منصوبے میں  تقریباً 73کلو میٹر سڑک پر 7  ارب روپے خرچ ہونگے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی مدد سے طور خم اور جلال آباد سڑک کی ایک لائن 2006میں مکمل کی گئی تھی تاہم فنڈز کی کمی کے باعث سڑک کو دورویہ بنانے کا کام شروع نہ ہوسکا۔ کابل پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پیر کو جلال آبا د میں سڑک پر کام کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ننگر ہار صوبے کے قائم مقام گور نر محمد حنیف گردیوال ٗ پبلک ورکس کے نائب وزیر نورمینگل پاکستانی سفیر ابرار حسین اور ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد افضل بھی موجودتھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم کے دورہ کابل کے دور ان آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف ڈبلیو او کو ایک ہفتے میں سڑک دو رویہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ منصوبے پر کام کو اپنی مدت میں پوراکرلیا جائیگا۔ علاوہ ازیں  سڑک کی تعمیر کے تمام اخراجات  پاکستان برداشت کرے گا۔ سڑک تمام  اقسام کی ہیوی ٹریفک کیلئے کامیاب ہو گی۔ سڑک کے راستے میں 7 پل اور 6 انڈر پاس بھی تعمیر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...