اسلام آباد: وزیراعظم نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ توسیعی منصوبہ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے منصوبہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان اور وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ منصوبہ کے تحت مسافروں کے لیے کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی روانگی کی فاسٹ ٹریک سہولت کے لیے الگ عمارت کا افتتاح بھی ہوا ہے۔ ڈیلٹا ٹیکسی وے کی تعمیر سے ایندھن کی مد میں 12 کروڑ روپے ماہانہ بچت ہوگی منصوبہ پر کل 45 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر مشیر ہوا بازی نے وزیر اعظم کو توسیعی منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...