میران شاہ (آن لائن + آئی این پی) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے زوئے نرسے بیس ایک گھر پر دو میزائل داغے۔ ذرائع کے مطابق یہ گھر دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ تھا۔ میزائل حملے کے بعد ڈرون طیاروں کی نچلی پروازوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے 16 مئی کو بھی شوال کے علاقے میں ایک مرکز کو نشانہ بنایا تھا جس میں ہلاک ہونے والوں میں دو مقامی جبکہ تین غیر ملکی(ازبک) شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی ازبک کمانڈر قاری سیف الدین شامل تھا۔