لا ہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں کھڑی کار سے نوجوان جوڑے خاتون اور ایک مرد کی نعش ملی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سبز ہ زار کے علاقہ لیاقت چوک کے ماڈل بازار کے قریب باہر خالی پلاٹ میں کھڑی کار نمبرایل ای بی،1710/07 میں ایک خاتون اور ایک مرد کو مردہ حا لت میںدیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر اکٹھی ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیں تاہم پولیس موقع پر تاخیر سے پہنچی جس پر لوگوں نے پولیس کیخلاف احتجاج کیا ۔پولیس نے کار میںدیکھا تو 35سالہ لڑکا اور 30سال خاتون کی نعش پڑی تھیں۔ پولیس نے دونوں نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہیں۔ پولیس کے مطا بق دونوں نعشوں پر بظاہر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ حالات و واقعات سے لگتا ہے کہ دو نوں نے کو ئی زہر یلی شے کھا کر خودکشی کی مگر اصل حقائق تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ محمد کاشف ماڈل ٹائون بازار میں بطور سپروائزر فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ وہ گرین ٹائون کے علاقہ بٹ چوک کے رہائشی شفیق احمد کا بیٹا تھا۔ کاشف شادی شدہ تھا اور اسکی کوئی اولاد نہیں تھی جبکہ رات گئے تک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔