وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث چارملزمان کو گرفتار کرلیا

نواب شاہ میں پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی کےکانووکیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سانحہ صفورا کی تحقیقات میں پیش رفت ہورہی ہے اور واقعےمیں ملوث چار ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے، یہ ملزمان واقعےکی سازش کی تیاری اور اس کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے جبکہ چاروں ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کوجلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا اورسانحہ کے تمام حقائق منظرعام پرلائے جائیں گے۔گزشتہ ہفتےکراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب دہشت گردوں نےبس میں گھس کرفائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں چھیالیس افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد میں سترہ خواتین بھی شامل تھیں۔

ای پیپر دی نیشن