طاہرالقادری کی وطن واپسی کے حوالے سے پارٹی کی قیادت تذبذب کا شکار، حتمی اعلان چند روز عوامی تحریک کے قائد خود کرینگے

May 19, 2016

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کے سلسلے میں پارٹی قیادت تذبذب کا شکار ہے۔ طاہر القادری ماہ رمضان میں وطن واپسی کے خواہاں ہیں جبکہ ملک میں موجود رہنمائوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت مخالف تحریک کی قیادت کے لئے رواں ماہ میں ہی وطن واپس آئیں۔ واپسی کے حوالے سے دو رائے ہونے کے باعث ابھی تک حتمی تاریخ طے نہیں پاسکی۔ معلوم ہوا ہے آئندہ چند روز میں ڈاکٹر طاہر القادری اپنی واپسی کے حوالے سے حتمی اعلان کریںگے۔

مزیدخبریں