لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے کے کمپیوٹر آپریٹر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نارووال کا رہائشی 22 سالہ حامد رضا غزالی آصف رفیق رجوانہ کے دفتر سے کام ختم کرکے گزشتہ رات مزنگ بیگم روڈ پر اپنے ہاسٹل میں جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر دی۔ ایس پی سول لائن انویسٹی گیشن اسماعیل کھاڑک نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ حامد کے والد کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کر دی ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
لاہور: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، گورنر پنجاب کے بیٹے کا کمپیوٹر آپریٹر قتل
May 19, 2016