لاہور (آن لائن)کرپشن، بدعنوانی، رشوت ستانی، جعلسازی، انسانی سمگلنگ اور دیگر دو نمبریوں میں بھی زندہ دلان لاہور کو نمبر ون قرار دیدیا گیا۔ آن لائن کے مطابق تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ای سی ایل میں سب سے زیادہ 106 لاہور کے رہائشی افراد کے نام ہیں جبکہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے سپریم کورٹ میں تحقیقات و مقدمات کے حوالے سے پیش کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق انکوائری سے لے کر ریفرنس دائر کرنے تک تمام مقدمات میں 221 انکوائریاں لاہور کے رہائشیوں کی ہیں جبکہ کراچی کرپٹ ترین افرد کے حوالے سے دوسرے اور راولپنڈی 179 افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان سے صرف تین افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں جبکہ راولپنڈی کے 140 افراد ہیں۔