لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ مزید سماعت تئیس مئی کو ہو گی۔ تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس نے ثابت کر دیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے منی لانڈرنگ کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کیا تھا تاہم سپیکر نے میرٹ پر فیصلہ نہ کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا۔ وزیراعظم کو منی لانڈرنگ پر نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت بھی دیدی۔
وزیراعظم کی نااہلی، ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی
May 19, 2016