پولیس ودیگر اداروں کے 25 فیصد اہلکار سرمایہ داروں، غیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور

لاہور (شہزادہ خالد) ہمارے ملک کے 25 فیصد سے زائد پولیس ودیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار سرمایہ داروں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ سب سے زیادہ سکیورٹی اہلکار چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔اسکے باوجود خفیہ رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے 10اضلاع میں چینی شہریوں کی سکیورٹی غیر اطمینان بخش قرار دی گئی ہے۔ صوبے بھر میں جاری 81منصوبوں میں 5ہزار 935چینی شہری منسلک ہیں جن کی سکیورٹی کیلئے 9ہزار 56سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ ملک بھر میں موجود غیر ملکی ماہرین اور دیگر افراد کی سکیورٹی کے لیے فوج کے 462، ایف سی کے 42، رینجرز کے 323، پولیس کے1ہزار 413، سپیشل برانچ کے 59اور عسکری گارڈز کے 302اہلکار سکیورٹی کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 2ہزار 385، ڈیپارٹمنٹل سکیورٹی کے 2ہزار 259 اور نجی سکیورٹی کمپنیوں کے ایک ہزار 811گارڈز بھی چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے تعینات ہیں۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے پولیس حکام کو جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ 79ترقیاتی منصوبوں میں سے 96 فیصد کے سکیورٹی انتظامات ناقص ہیں۔ لاہور میں موجود امریکن قونصلیٹ ودیگر غیر ملکی دفاتر کی حفاظت پر فوج، پولیس اور پرائیویٹ گارڈز پر مشتمل سینکڑوں اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...