’’را‘‘ حالات کی خرابی میں ملوث‘ راہداری منصوبہ ناکام بنانا چاہتی ہے: ثناء اللہ زہری

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صوبے میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بلوچستان میں حالات کی خرابی میں ’’را‘‘ ملوث ہے اور وہ اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے درپے ہے۔ گوادر ا ور بلوچستان مستقبل میں پاکستان کی ترقی کا مرکز ہو گا۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ‘ قوم کی خدمت وزیر اعظم کا مشن ہے۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اپو زیشن کو چاہئے کہ جمہوری روایات کے مطابق معاملات حل کرے‘ رسہ کشی کی سیاست سے جمہوری نظام کو خطرہ ہوگا۔ گوادر ا ور بلوچستان مستقبل میں پاکستان کی ترقی کا مرکز ہو گا۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ نام نہاد آزادی کے نعروں نے بہت سے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کردیا، طلباء و طالبات گمراہ کرنے والے عناصر سے دور رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف جامعات کے 2سو سے زائد طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ثمرات نوجوانوں تک ضرور پہنچیں گے، بھٹکے نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب دینا چاہتے ہیں۔ معطل سیکرٹری خزانہ نے کہا وہ اس کا ذاتی فعل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...