اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی بریت کے خلاف نظرثانی کی اپیل خارج کر دی۔ بدھ کو نظرثانی کی اپیل کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ملزموں اکرم ، محمد اقبال کی رہائی کے خلاف مدعی نے بابر اعوان ایڈوکیٹ کے ذریعے اپیل دائر کی تھی۔ مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو ملزموں کے وکیل صدیق بلوچ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لال محمد ، ولی محمد ، نصیر احمد ، گودھا اور وقار احمد کے قتل میں سزا پوری کرنے کے بعد رہا ہو چکے ہیں، ایک جرم میں ایک سزا مکمل ہو تو دوسری سزا نہیں دی جا سکتی۔ ملزم سزا پوری کر چکے ہیں یہ اپیل مسترد کی جائے۔
سپریم کورٹ: 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزموں کی بریت کیخلاف نظرثانی اپیل خارج
May 19, 2016