کراچی ( وقائع نگار) احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا مقدمہ ختم کرکے اسے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب امجد شاہ نے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور محکمے نے اپنے کسی آفیسر کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔ صرف نیب ایسا ادارہ ہے جس نے اپنے آفیسر کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ ملزم کے وکیل حق نواز تالپور کا موقف تھا کہ نیب 10 کروڑ سے کم رقم کی کرپشن پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا جبکہ ملزم کے خلاف ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے ،، اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد ملزم کا ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے کیس ختم کرنے اور ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
کراچی ، نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران جانوری کا مقدمہ ختم ، رہا کرنے کا حکم
May 19, 2016