وفاق سے صوبے میں مردم شماری کرانے کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ‘سکیورٹی انتظامات میں بھرپور تعاون کرینگے، وزیر خزانہ خیبرپی کے

پشاور (آن لائن)وزیر خزانہ خیبرپی کے حکومت نے وفاق سے قومی مردم شماری کرانے کا باضابطہ مطالبہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے درکار سکیورٹی انتظامات میں بھرپور تعاون کی پیشکش بھی کی اور مرکز پر یہ بھی واضح کیا کہ مردم شماری کے بغیر بہبود آبادی، خاندانی منصوبہ بندی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات ناکامی سے دوچار ہوںگے یہ بات صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے اقوام متحدہ کے نمائندے حسن محتشمی سے بات چیت کے دوران بتائی جنہوں نے اقوام متحدہ کے دیگر حکام کے ہمراہ وزیرخزانہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت اسلامی احکامات اور ثقافت و اقدار کے مطابق انسانی فلاح و بہبود پر مبنی خاندانی منصوبہ بندی چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے نہ صرف ہمارا ویژن واضح ہے بلکہ مخلصانہ اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...