جنیوا (رائٹر) ایک بڑا اور نایاب نیلا ہیرا ’’اوپن ہائیمر۔بلیو‘‘ کرسٹیز نیلام گھر میں ریکارڈ طور پر 56.837 ملین سوئس فرانکس (57.6 ملین ڈالر) میں نیلام کیا گیا۔ اسکی بولی میں ڈرامائی نشیب و فراز آئے اور بالآخر دنیا میں کسی مہنگے ہیرے کی نیلامی کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔ کرسٹیز کی ترجمان الیگزینڈ را کنڈرمین نے بتایا کہ یہ دنیا کا سب سے مہنگا ہیرا ہے۔ اس سے میل بلیو مون نامی ہیرا سووبائی کے نیلام گھر میں گزشتہ نومبر میں 48.6 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔