نیویارک(نمائندہ خصوصی+بی بی سی+رائٹرز) امریکہ میں صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے ظاہر کردئیے مگر ٹیکس گوشواروں کا اب بھی نہیں بتایا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر بنے تو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل کرنے کے لیے براہ راست بات چیت کریں گے۔ مخالفین کاالزام ہے کہ ٹرمپ دولت چھپا رہے ہیں اور اصل اثاثوں کا اندازہ انکم ٹیکس گوشوارے سامنے آنے سے ہوگا۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے یوکرائن میں روسی اقدامات کی مخالفت کی اور ماحولی آلودگی سے متعلق پیرس معاہدے پر بھی ازسر نو مذاکرات پر زور دیا۔ ٹرمپ نے کہا میں شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان س بات کروں گا کیونکہ مجھے ان سے بات کرن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ملاقات سیاسی طور پر تنہا ملکشمالی کوریا سے متعلق امریکی پالیسی میں اہم تبدیلی لائے گی۔ شمالی کوریا نے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے چین پر بھی دبائو ڈالوں گا کیونکہ وہ اسکی سپورٹ کرتا ہے وہ یہ مسئلہ ایک میٹنگ اور ایک فون کال سے حل کر سکتا ہے۔ ادھر امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر جیمز کلیر کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا صدارتی مہم کو ہیکرز نے ٹارگٹ کیا ہے۔
جوہری پروگرام شمالی کورین رہنما جونگ ان سے بات کرونگا ‘چین پر دبائو بڑھائیں گے : ٹرمپ 10 ارب ڈالر کے اثاثے ظاہر کر دئیے
May 19, 2016