خلیوں نے ڈیڑھ ارب سال پہلے ہی ساتھ رہنا سیکھ لیا تھا

بیجنگ (بی بی سی) چین سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ خلیوں نے ایک ارب سال سے بہت پہلے ہی خود کو منظم کرنا اور مل کر رہنا شروع کر دیا تھا۔ چین کے شمال میں یان شان نامی علاقے میں مٹی کے ایک تودے سے ملنے والے ایک سینٹی میٹر لمبے جاندار کی عمر ڈیڑھ ارب سال سے بھی زیادہ ہے۔انسانی آنکھ سے براہِ راست دیکھے جا سکنے والے جانداروں کی باقیات کی تاریخ اس سے پہلے 54 کروڑ سال تا 63 کروڑ سال قبل پر محیط تھی لیکن حال ہی میں دریافت ہونے والا یہ جاندار ان سے عمر میں دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن