لا علاج ڈپریشن کےلئے جادوئی کھمبی ’امید کی کرن‘

May 19, 2016

لندن (بی بی سی) ایک خاص قسم کی کھمبی یا مشروم میں پائے جانے والے ایک کیمیائی جز سے ڈپریشن یا دائمی افسردگی کا شکار ا±ن مریضوں کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے جن کے مرض لاعلاج ہیں۔ یہ خاص کیمیائی جز عام لوگوں میں فریبِ نظر اور واہمے (ہیلوسی نیشن) پیدا کرتا ہے۔ اس دوا نے ’پراسرار اور روحانی طور پر‘ کام کیا ہے۔ یہ تحقیق ’لانسِٹ سائکائٹری میگزین میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں 12 مریضوں پر تجربہ کیا گیا جس میں سے 8 مریض اب ڈپریشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں کیونکہ ان پر اس دوا نے ’پراسرار اور روحانی طور پر‘ کام کیا ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کو ’امید افزا‘ کہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزیدخبریں