ہر ادارہ، ائر پورٹ گاندھیوں کے نام پر رکھ دیا، کانگریس نے ملک کو باپ کا مال سمجھے رکھا، اداکار رشی کپور برس پڑے

ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی اداکار رشی کپور نے کانگریس کے ادوار حکومت میں ائرپورٹس سمیت ہر اہم مقام، ادارے کا نام اندراگاندھی سنجے گاندھی اور راجیو گاندھی کے ناموں پر کرنے کو کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے باپ کا مال سمجھ رکھا ہے جو ہر ادارے ہر اہم مقام کو گاندھی خاندان سے منسوب کر دیا ٹویٹر پر اپنے سخت ردعمل میں آنجہانی راج کپور کے بیٹے رشی کپور نے کہا کہ نئی دہلی کے اندرگاندھی ائر پورٹ کا نام کرم چند گاندھی یا امبیڈکر ممبئی کے فلم سٹی کا نام دلیپ کمار، دیوآنند یا محمد رفیع کے نام پر نہیں رکھا جا سکتا تھا ان لوگوں کی ملک کیلئے خدمات کم ہیں کیا۔ میرے والد نے بھارت کا نام روشن نہیں کیا گاندھیوں نے ایسا کیا کارنامہ کیا کہ ہر ادارہ ان سے منسوب کر دیا دوسری طرف کانگریس کے کارکنوں نے ممبئی میں رشی کپور کے خلاف ان کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔
رشی کپور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...