شاہ محمود نے اثاثوں کی کم مالیت ظاہر کی ڈبل قیمت پر خریدنے کیلئے تیار ہوں بلال بٹ کی الیکشن کمشن کو درخواست

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) ملتان کے ضلعی صدر بلال بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے اپنے اثاثے چھپانے اور کم مالیت کے ظاہر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انکے خلاف الیکشن کمشنر ملتان کو تحریری درخواست جمع کروا دی ہے اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی حلقہ 150 ملتان شہر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے مگر انہوں نے الیکشن کمشن میں اپنی جائیداد کے جو گوشوارے جمع کروائے ہیں وہ غلط ہیں اور اصل مالیت سے کئی گنا کم ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جان بوجھ کر اثاثہ جات کی مالیت کو کم تحریرکیا ہے تاکہ ٹیکس بچایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی دولت گیٹ کی تمام کوٹھیوں اور ڈیرہ وغیرہ کی مالیت صرف ایک کروڑ 57 لاکھ روپے لکھی ہے جبکہ اسکی اصل مالیت 20 گنا زیادہ ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال بٹ کا کہنا تھا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے اثاثوں کی جو قیمت ظاہر کی ہے وہ اس سے دو گنا قیمت پر یہ اثاثے خریدنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی اربوں مالیت کی جائیداد کو لاکھوں کی ظاہرکر کے ٹیکس چوری کیا وہ صادق و امین نہیں رہے۔
بلال بٹ/ درخواست

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...