جدہ ( نمائندہ خصوصی ) جب بھی ملک میں ترقیاتی عمل تیز ہوتا ہے ، غیر ملکی سرمایہ سے پروان چڑھنے والے سیاستدان اپنے غیرملکی آقاﺅں کی ہدایت پر احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ، پاکستان جو موجودہ حکومت کی کوششوں سے عالمی اداروں ، اور عالمی برادری کے سامنے ایک طاقتور اور معاشی ترقی کا حامل ملک بن رہا ہے یہ لوگ اپنے احتجاج کے ذریعے ملک کو بدنام اور کمزور دکھانا چاہتے ہیں ، یہ بیان مسلم لیگ ن جدہ کے قائم مقام صدر چوہدری جعفر حسین،چیئرمین چوہدری محمد اکرم ، جنرل سیکرٹری نور محمد آرائیں ، و دیگر عہدیدران ملک حمایت علی، چوہدری وحید ،میاں ستار،وغیرہ نے جاری کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے عوامی ادارے قومی اسمبلی میں بہت تفصیلی اور واضح جواب کے ذریعے تمام الزاما ت کو رد کیا ہے ۔ مگر نااتفاقی کا شکار حزب اختلاف ” میںنہ مانوں “کی رٹ لگا رہی ہے ، تاکہ ملک سیاسی افراتفر ی کا شکار رہے ۔ پاکستان کی حزب اختلاف وہ واحد حزب اختلاف ہے جو اپنے ذاتی معاملات کو ملکی معاملات پر فوقیت دیتی ہے۔ نواز شریف اپنے ذاتی تعلقات کی بناءپر غیر ملکی بڑے پراجیکٹس ملک میں لا رہے ہیں تاکہ عوام کو روزگار حاصل ہو،توانائی میں خود کفیل ہو مگر یہ اقدامات دھرنہ بازوں، اور ملک کو لوٹ کر باہر بیٹھنے والوں کو پسند نہیں ، مسلم لیگی رہنماﺅں نے وزیر اعظم کو ایک خط بھیجا ہے جس میں تارکین وطن کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ، مسلم لیگ حکومت اور حکمرانوں کی عمر درازی کی دعا کی گئی ہے ۔
مسلم لیگی رہنما
جب ملک میں ترقیاتی عمل تیز ہوتا ہے دھرنا باز احتجاج شروع کردیتے ہیں: مسلم لیگ (ن) جدہ
May 19, 2016