ریاض (بی بی سی) سعودی عرب میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد زائرین کو ملک میں رہنے میں مدد دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ یہ احکامات سعودی ڈائریکٹریٹ جنرل آف پاسپورٹس کی جانب سے جاری کئے گئے۔جن میں کہا گیا ہے کہ ایسے سعودی اور غیرملکی افراد کو عمرے کی ادائیگی کے لئے جاری ہونے والے ویزہ کی معیاد ختم ہونے والے افراد کے مزید قیام میں معاونت کریں گے۔ انہیں کم سے کم چھ ماہ کی قید ہو گی اور ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عمرہ ویزہ کی معیاد ختم ہونے پر تارکینِ وطن افراد کو ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے عمرے پر آنے والے افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد ملک چھوڑ دیں۔
عمرہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد زائرین کو رہنے میں مدد دینے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے: سعودی حکام
May 19, 2016